اسلام آباد (مانند نیوز)افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور سابق افغان کرکٹر اسد اللّٰہ خان نے کرکٹ آسٹریلیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے۔

ایک بیان میں اسداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو غیرمنصفانہ طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، اس افغان ٹیم نے ایلیٹ کرکٹ میں پرفارمنسز کے ساتھ مقام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان ویمن ٹیم نے حالیہ برسوں میں میچز نہیں کھیلے، تبدیلی میں کچھ وقت لگے گا، کرکٹ آسٹریلیا اور دیگر بورڈز کرکٹ کو سیاست سے جوڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ جینٹل گیم کے لیے یہ سب اچھا نہیں ہے، افغانستان نے کرکٹ کی دنیا میں کامیابی میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔

افغان چیف سلیکٹر نے یہ بھی کہا کہ افغانستان ٹیم کی کامیابی فیورٹ ازم کی وجہ سے نہیں اور ہی نہ چیریٹی میں ملی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے