اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں21 زخمی ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 افراد زخمی ہوئے، جس میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی کینٹین میں ہونے والے گیس دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق کچہری کے باہر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ بھی آئے، پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے