اسلام آباد (مانند نیوز)ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار تمام 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔

انقرہ سے ترک وزارت دفاع کے مطابق سی 130 طیارہ آذر بائیجان سے واپس ترکیہ جا رہا تھا، حادثہ آذربائیجان اور جارجیا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

اسحاق ڈار کا ترکیہ کے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

جارجیا اور آذربائیجان کے حکام کی جانب سے حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے طیارہ کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے