وانا (نمائندہ مانند) جنوبی وزیرستان لوئر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما عابد وزیر کی قیادت میں ایک وفد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کا دورہ کیا۔ وفد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما مراد علی وزیر، نور علی وزیر ، نذیر احمد سمیت دیگر پارٹی عہدیداران شامل تھے۔وفد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے نو منتخب صدر قسمت اللہ وزیر اور کابینہ کے دیگر عہدیداران کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما عابد وزیر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا سے وابستہ صحافی نہ صرف علاقے کے بنیادی مسائل، عوامی محرومیوں اور زمینی حقائق کو اجاگر کریں گے بلکہ عوام کی آواز کو مؤثر انداز میں متعلقہ اداروں تک بھی پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ باشعور صحافت ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، اور سیاسی قیادت و صحافتی برادری کے مابین مثبت اور مضبوط روابط کے ذریعے علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔وفد کے دیگر ارکان نے بھی پریس کلب کی نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پریس کلب وانا مستقبل میں ذمہ دار، باوقار اور نتیجہ خیز صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے