اسلام آباد (مانند نیوز) کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے بدھ کو جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتے ہیں۔ 

انھوں نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

کویتی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی مستقل حمایت، علاقائی امن و استحکام کے لیے اس کے مثبت کردار اور دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے