ہنگو(مانند نیوز) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اجلاس کے فیصلوں کی من و عن تائید کرتے ہیں ہر سال سینکٹروں ملازمین بغیر ترقی کے ریٹائر ہو رہے ہیں,پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے جنرل سیکریٹری حاجی عبد الرحمان اور دیگر نے پیرامیڈیکس کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کا اہم اجلاس ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی عبد الرحمان کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع بھر سے عہدیداروں اور پیرامیڈیکس نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ قرارداد میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اجلاس کے فیصلوں کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو حاجی عبد الرحمان،فنانس سیکریٹری خالد اورکزئی،صوبائی فنانس سیکریٹری زاہد اورکزئی،انور شمیم خان اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن (الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز) خیبر پختون خواہ کے صوبائی اجلاس میں جو فیصلے کیے گئے ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔حاجی عبد الرحمان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ روانہ ہمارے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں ملازمین ترقی کے بغیر ریٹائر ہو رہے ہیں اسی طرح گریڈ 17 میں پرموٹ ہونے والے افسران کی ایڈجسمنٹ آرڈر کے اجرا میں رکاوٹیں اور فرید 12 اور 14 کی ترقیوں کے التوا جیسے معاملات ناقابل قبول ہیں۔پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈائیگناسٹک شئیرز ختم کرنے کے نوٹیفکیشن کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہیں۔حسجی عبدالرحمان،خالد اورکزئی اور دیگر نے کہا کہ حکومت فوری پیرامیڈیکل سٹاف کا شئیر 10 فی صد سے بڑھا کر 25 فی صد کرئے,ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر،اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پیرامیڈیکل تعینات کیا جائے،اور PHSAاور KMUمیں انٹرویو اور ایڈمیشن پراسیس میں پیرامیڈیکس کی نمائیندگی یقینی بنائی جائے۔اور ضم شدہ اضلاع میں پیرامیڈیکس کے جو مطالبات ہیں انہیں فوری طور پر منظور کیا جائے۔پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ پیرامیڈیکس کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز اٹھاتے رہیں گئے