اسلام آباد (مانند نیوز)ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل نہ ہونے کا ذمے دار اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی فون کال کو قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران جے ڈی وینس کو موصول ہونے والی نیتن یاہو کی فون کال نے بات چیت کا رخ بدل دیا۔

ان کے مطابق ملاقات کے دوران نیتن یاہو کی کال نے امریکا ایران مذاکرات سے توجہ ہٹا کر اسرائیل کے مفادات پر مرکوز کر دی، امریکا نے مذاکرات کی میز پر وہ حاصل کرنے کی کوشش کی جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہ کر سکا۔

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات دوسرے روز میں داخل

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں 21 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد کسی معاہدے کے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

دوسری جانب تاحال وائٹ ہاؤس نے نیتن یاہو کی مبینہ کال کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے