لاہور (مانند نیوز) لاہورمیں واقع چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ عمران صابر کی بیٹی چلڈرن اسپتال میں زیرِ علاج ہے، سیکییورٹی گارڈز نے مبینہ طور پر عمران کو زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دل برداشتہ ہو کر تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے باعث عمران کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی عمران کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمران سرجیکل ایمرجنسی میں ہے اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے