اسلام آبد (مانند نیوز) باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی نجی ایئر کی پرواز کے مسافروں کو ساڑھے 8 گھنٹے بعد اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

استنبول سے اسلام آباد کی شیڈول فلائٹ کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں شدید خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی اور پرواز کو باکو اتار لیا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئر کی پرواز استنبول سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ آذربائیجان کی فضائی حدود میں طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے کو گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم سے سگنلز کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔

صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ایئر بس اے 330 طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی کا پیغام جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے اے ٹی سی کی رہنمائی پر طیارے کی باکو ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی۔

مسافروں کو طیارے سے اتار کر ٹرمینل منتقل کر دیا گیا جبکہ طیارے کی خرابی دور کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا۔

پرواز کو 3 بج کر 35 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے