اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان سمیت 8 عرب اور اسلامی ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی جھنڈا نصب کیا گیا، جبکہ انتہا پسند اسرائیلی وزراء نے اپنی فوج کی پشت پناہی سے مسجدِ اقصیٰ میں اشتعال انگیز حرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ میں 2 ٹینٹ بھی لگائے اور دیگر اشتعال انگیز اقدامات کیے۔

مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بیت المقدس کے قدیم شہر اور مقدس مقامات تک رسائی پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور اسرائیل مسجدِ اقصیٰ میں مسلمانوں کی عبادت میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے تاریخی، قانونی اور آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسجدِ اقصیٰ کا مکمل 144 دونم پر مشتمل احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، جبکہ اردن کے محکمۂ اوقاف کو ہی مسجدِ اقصیٰ کے انتظامی امور کا اختیار حاصل ہے۔

اعلامیے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کہ وہ اسرائیل کو بیت المقدس کے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات پر غیر قانونی اقدامات سے روکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے