پشاور/ ابٹ آباد(نمائندہ مانند)خیبرپختونخوا کے ایبٹ آباد اور پشاور تعلیمی بورڈز نے میٹرک کےسالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیاجس میں طالبات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق رواں سال میٹرک کے امتحانات میں نویں جماعت میں 97 ہزار 950 طلباء نے حصہ لیاجن میں سے 57 ہزار 847 طلباء دسویں جماعت میں پروموٹ ہوئے،نویں جماعت میں مجموعی پاس اور پروموشن کا تناسب 99 فیصد رہا۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق دسویں جماعت کے 95 ہزار 496 طلباء نے امتحان میں حصہ لیاجن میں سے 66 ہزار 988 طلباء پاس ہوئے جبکہ 27 ہزار 788 طلباء فیل ہوئے۔ دسویں جماعت کے امتحانات میں 95 ہزار 496 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 66 ہزار 988 کامیاب جبکہ 27 ہزار 788 طلبہ ناکام رہے،بورڈ کے مطابق دسویں جماعت کا مجموعی کامیابی کا تناسب 70.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف ایبٹ آباد بورڈ کےمطابق میٹرک کے امتحانات میں 72 ہزار 364 امیدواروں نےحصہ لیا،جبکہ دسویں جماعت کا مجموعی کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا، عائشہ زیب نے 1167 نمبرحاصل کرکے پہلی،فاطمہ جدون نے 1163 نمبر کےساتھ دوسری جبکہ اسوہ مہرین نے 1160 نمبر حاصل کر کےتیسری پوزیشن حاصل کی،آرٹس گروپ میں زینب بی بی نے 1131 نمبر وں کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔