اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھو چکا ہے، ری سیٹ ناگزیر ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں مزید حکومتیں بنانے کے بجائے عوام سے رجوع کیا جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دیا، اتحادی کے بیان کے بعد وزیراعظم کو فوری اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہے، اس لیے حکومت اخلاقی جواز کھو بیٹھی۔ وزیراعظم نے خاموشی اختیار کی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پورا حکومتی ڈھانچہ عملی طور پر کولیپس کر چکا ہے۔ آئینی، قانونی اور جمہوری اعتبار سے حکومت اپنی حیثیت کھوچکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اعتماد کھودیا، اب سسٹم کے خاتمے کا وقت آگیا۔ عدم اعتماد لانے کا آئینی طریقہ موجود ہے، اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو بھی دھاندلی زدہ سمجھتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی مفاد میں اتفاق رائے سے سیاسی بحران کا حل نکالاجائے۔ صوبوں کے عوامی مطالبات پر ایوان کو سنجیدگی سے پیش رفت کرنا ہوگی۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سسٹم کو ری سیٹ کرنے پر دو رائے نہیں ہونی چاہئیں، سوال یہ ہے سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کس نے پہنچایا؟ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے