پشاور (مانند نیوز ) تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے حصہ لیا، ان میں 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا۔نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا۔دوسری جانب دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 95 ہزار 496 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 66 ہزار 988 طلبہ کامیاب، جبکہ 27 ہزار 788 ناکام قرار پائے۔بورڈ انتظامیہ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات کا مجموعی کامیابی کا تناسب 70.2 فیصد رہا ہے۔بورڈ انتظامیہ نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے