اسلام آباد (مانند نیوز) حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے سیاسی بیورو کے عہدیدار نصر الدین امیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کے احکامات ایران سے نہیں آ رہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصر الدین امیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ہمیں ایران سے احکامات لینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوجی کارروائیوں کا جواز حوثی گروپ کے خلاف سعودی جارحیت ہے، سعودی عرب کی جانب سے حوثی زیرِ قبضہ علاقوں کی اقتصادی اور فضائی ناکہ بندی نے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی جارحیت ہمیں فیصلہ کُن کارروائیوں میں اضافے پر مجبور کرنے کے لیے کافی ہے، اس کے لیے کسی اور ایجنڈے کی ضرورت نہیں۔

نصر الدین امیر نے کہا ہے کہ ہماری فوجی کارروائیاں رُکوانے کے لیے سعودی ناکہ بندی کا ختم ہونا ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے