اسلام آباد (مانند نیوز) دادو کے کچے کے گاؤں دانو چانڈیو میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، دونوں برادریوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا، جبکہ راستہ نکالنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد دونوں گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دادو کے گوٹھ دانو چانڈیو میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے