اسلام آباد( مانند نیوز ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے ڈیجیٹل آلات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کامطا لبہ کردیا، یہ مطالبہ گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا جبکہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بتایا کہ 4کروڑ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس منسلک ہیں ، کتنا ٹیکس لگائیں غور کر رہے ہیں،ورچوئل اثاثہ جات سے متعلق کاروبار کرنے والوں کو رجسٹریشن مکمل کرنے کیلئے 5 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے ۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے حکومت کی اس پالیسی پر سوال اٹھایا کہ ایک جانب مفت لیپ ٹاپس اور موبائل فونز کی فراہمی کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایسے ٹیکسز عائد کیے جا رہے ہیں جو ان اقدامات کے فوائد کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیبلٹس کو ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رکھا جائے۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ٹیکسوں کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر اور پیداواری صلاحیت کم ہو رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے