اسلام آباد (مانند نیوز) اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

بارش کے سبب راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 25 فٹ سے تجاوز کرگئی۔

گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 18 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے