اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر دفاع جنگ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کارروائی کی کوشش ناکام بنادی۔

وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس تھامس میسی نے کی تھی۔

ایوان میں پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔

پیٹ ہیگسیتھ پر ایران میں میناب اسکول پر امریکی حملے میں بچوں اور دیگر معصوم شہریوں کی شہادت کے عائد الزامات عائد کیے گئے تھے۔

الزامات میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسکول پر مسلسل 3 ٹاما ہاک میزائل مارے گئے جس میں 120 بچے، 26 اساتذہ، 7 والدین، بس ڈرائیور اور اسکول کی 6 ماہ کی حاملہ خاتون ٹیچر کی موت کا الزام بھی شامل ہے۔

مواخذے کی کاررروائی میں کہا گیا ہے کہ ہیگستھ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

امریکی وزیر جنگ نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا، ایوان نمائندگان کا میرے مواخذے اور معزولی کی کوشش تماشا ہے۔

واضح رہے کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیتھ کا دفاع کرتے ہوئے ان کے مواخذے کا مطالبہ کرنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے تھامس میسی کو ’ناکام اور بیمار ذہنیت کا حامل شخص‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہیگسیتھ نے 2 جنگیں جیتی ہیں اور وینزویلا اور ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کو کامیابی سے سنبھالا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے