الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں دو سرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری ہوئی، مین روڈ سمیت دیگر لنکس سڑکیں پر جگہ جگہ سلایڈینگ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا، ضلعی انتظا میہ شانگلہ خا موش تما شائی۔سڑکوں کی صفائی نہ ہوسکی۔ ہلکی برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے وادی شانگلہ میں ٹھنڈکا راج دوبارہ شروع تیزیخ بستہ ہواوں اور ٹھند سے لوگ ٹھٹھرنے لگے ہیں۔ بہار کے موسم شروع ہوتے ہی موسلادھار بارشوں نے پھلدار درختوں کونقصان کا خطرہ۔موسلادھار بارشوں سے الپوری تا بشام۔الپوری منگورہ سمیت دیگر سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہو گیا۔ شانگلہ میں اتوارو پیر کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش جمعرات کے روز بھی جاری رہی،بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی بارف باری بھی جاری ہے،وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،بہار کا موسم شروع ہوتے ہی بارش نے پھلدار درختوں کو بھی نقصان پہنچادیا اور درختوں کے نکلنے والے کونپلیں اور پھولوں کر گرا دیا، مسلسل موسلادھار بارشوں اور ہلکی برف باری سے لوئی خوڑ۔خان خوڑ۔امنوی خوڑسمیت دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو ا ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں کے اس سلسلے کو جمعہ تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے