الپوری (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نواب گل نے کہا ہے کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی،ٹرانسپورٹرز،ٹریڈیونینز ایس او پیز پر سختی سے عمل یقینی بنائیں۔اشیاء خردنوش کی قیمتوں میں نا جائز منافہ خوروں کیخلاف کاروایاں جاری رہے گی،عوام ناجائزمنافہ خوروں اور ملاوٹ پر شکایات کریں انتظامیہ بلاامتیاز کاروائی کریں گی۔ان خیالات کا اظہار اے اے سی ریونیو نواب گل نے بدھ کے روز کروڑہ و دیگر بازاروں میں دوکانوں اور ٹرانسپورٹرز کے چیکنگ کے دوران کہی۔ انھوں نے اشیاء خوردونوش،پھلوں،سبزیوں کی دکانوں میں نرخنامیں چیک کیں،کہی دوکانداروں کو موقع ہی پر جرمانے اور کہی وارننگ کیے گئے۔اے اے سی نواب گل نے کورونا ایس او پیز پر سخت عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر حکومت کی دی گئی کرونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نواب گل نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں خود ساختہ اضافے کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔کسی کوعوام لوٹنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے