جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمیر خاندان کے آصف خان، واجد، تحسین اللہ عرف بھٹو اور حنیف اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان میں زمین کے حوالے سے ملک سردار کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا تھا اسکو ہم مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس جرگے میں تمام قبائیلی روایات کو نظر انداز کیا گیا ہے اور فیصلے سے قبل فریقین کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے اس غیر روایتی اور غیر قانونی جرگے کی بنیاد پر کسی قسم کا قدم اٹھانے سے اجتناب کرے کیونکہ یہ یک طرفہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ فیصلے پر کئے گئے دستخط بھی جعلی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم مخالفین کیساتھ قبائیلی جرگہ سمیت شرعی عدالت میں بھی اس مسئلے کے حل کے حوالے سے تیار ہیں تاکہ یہ مسئلہ پرامن طور پر حل ہوجاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے