الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں آج سے نسدادِ پولیو کایہ مہم شروع، ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد الرحمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں بچوں کوقطرے پلاکرپانچ روزہ انسدادِپولیومہم کاافتتاح کردیا۔اس موقع پرڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر عبداللہ وحید،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غفوراحمد خان،کوارڈینیٹر ای پی ائی گلزارحسین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سجاد احمد خان،اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجدعلی خان اور محکمہ صحت ٹیم کے ممبران بھی موجودتھے۔انسدادِپولیو کایہ مہم پانچ روزہ مہم 29مارچ سے2اپریل تک جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اپریشن سنٹر شانگلہ کے مطابق مہم میں 175534پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پیلائے جائے گے۔انھوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پیلائے تاکہ اس مضر مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ا پنے ٹیم کیساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع شانگلہ میں پولیو مہم بھر پور انداز سے چلائی جائی گی اور ضلع شانگلہ کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انسدادِپولیو کا یہ مہم شانگلہ کے28یونین کونسلوں میں کیا جائے گا،اس مہم کیلئے 959ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جسمیں 297ایریا انچارج جبکہ 65یو سی ایم اوز اس ٹیموں کی نگرانی کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے