سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلکی مروت ڈاکٹر عبدو گل وزیر نے گزشتہ روز سول ہسپتال تجوڑی کا اچانک دورے کے دوران مختلف شعبہ جات کا کا معائنہ کیا۔اور طبی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلکی مروت ڈاکٹر عبدو گل وزیر نے کہاہے کہ لکی مروت کے عوام کو صحت عامہ کی سہولیات گھروں کے نزدیک میسر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ لکی مروت کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی خود نگرانی کررہے ہیں تاکہ عوام کی سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے میں کوئی دشواری کاسامنا نہ ہو انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ صوبائی حکومت محکمہ صحت پر نہ صرف ایمرجنسی بنیادوں پر کام کررہی ہے بلکہ دیگر شعبوں کے مقابلے میں زیادہ فنڈ دے گی انہوں نے ڈاکٹروں کو متنبہ کیاکہ ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹیوں کو یقینی بنائے اور عوام کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے