اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیپرا نے بجلی صارفین پر 91ارب 36 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی۔چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کی سربراہی میں بجلی کمپنیوں کی رواں مالی سال کی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستوں پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔بجلی کمپنیوں نے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 44 ارب 70کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی۔ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 46ارب 65کروڑ روپے وصول کرنے کی استدعا کی گئی۔ ڈسکوز حکام نے کہا کہ اضافی رقم ادائیگیوں، آپریشنز اینڈ مینٹننس سمیت بجلی نقصانات کی مد میں مانگی گئی۔ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے پوچھا کہ لائن لاسز کو کم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں، بجلی کمپنیاں لائن لاسز کو کم کرنے کیلئے پلان دیں، گذشتہ سماعت پر بھی اتھارٹی نے پلان مانگا تھا ابھی تک نہیں ملا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی جس پر فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے