چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) چارسدہ میں صوبائی حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے کچھ نجی تعلیمی ادارے کھل گئے، کورونا وائرس کے پھیلاؤکے سبب کے پی حکومت نے11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا تعلیمی ادارے کھولنے پر کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے، بچوں کو ماسک اور سینیٹائزر مہیا کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق اسکول صبح 7 تا ساڑھے 10 بجے تک کھلے رہیں گے اور 300سے زائد طلبا والے اسکولوں میں 50 فیصد طلبا بلائیں گے۔واضح رہے کہ ضلع بھر میں حکومتی احکامات پر تعلیمی ادارے 18مارچ سے بند ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے