نیویارک، برازیلیا،نئی دہلی، ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2828136،کیسز12کروڑ94لاکھ70ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 565256،کیسز3کروڑ11لاکھ66ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسر ے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 321868ہو گئیں،کیسز1کروڑ27لاکھ53ہزار سے زائد ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 162960ہو گئیں،کیسز1کروڑ22لاکھ20ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 98850افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ45ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 95640افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز کی تعداد46لاکھ44ہزار تک پہنچ گئے۔برطانیہ میں اموات126713ہو گئیں،کیسز43لاکھ45ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 109346ہو گئیں،کیسز35لاکھ84ہزار سے زائد ہو گئے۔ترکی میں 31537افراد موت کی آغوش میں جاچکے جبکہ کیسز33لاکھ17ہزار سے زائد ہو گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے 10کروڑ44لاکھ10ہزارسے زائد افراد شفایاب ہو چکے جبکہ 2کروڑ22لاکھ31ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے