ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوارلحق نے اپنے دفتر میں رواں انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ای پی آئی کوارڈینیٹر ملاکنڈ نے بتایا کہ مہم کے تیسرے رو ز 98 فیصد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ یشنل ڈپٹی انوارلحق نے کہا کہ مہم کے دوران تمام اہلکار اور متعلقہ محکمے اپنے اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہی ہیں۔لہٰذاضرورت اس امر کی ہے کہ مہم کے چوتھے روز اپنے فرائض کی بجاآوری کو یقینی بنایاجائے تاکہ 100 فیصد اہداف کو پورا کیا جائے۔اس موقع پر انھوں نے تمام والدین سے بھی اپیل کی کہ رواں مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی مرض اور عمر بھر کے لیے اپاہج کر دینے والے وائرس سے ہمیشہ کا چھٹکارا حاصل ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے