اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز کی صورتحال تشویش ناک ہو نے پر عمارت کو ایک بار پھر بند کرنے پر غور کیا گیا۔ دونوں سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران بھی کورونا کی زد میں آگئے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے متعدد شعبہ جات بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ کئی افسران اور ملازمین میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز کی شرح 30 فیصد سے بھی بڑھ گئی۔ دونوں ایوانوں کے سیکرٹریز نے بھی سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو دو ہفتوں کے لیے عمارت بند کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں بھی وزارتوں کے 50 سے 70 افسران کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے