ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملاکنڈ میں جمعہ کے روز حالیہ سبکدوش ہونے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ملاکنڈ قیصر عماد،ایڈیشل اکاؤنٹس آفیسر  محمدیعقوب خان اور دیگر افسران کے علاؤہ آڈیٹر ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے چیئرمین فضل کرم اتمان،جنرل سیکرٹری محمد ذیشان،وائس چیئرمین رازی مند اور دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں حالیہ سبکدوش ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز محمد ریاض، نقیب شاہ اور سینئر آڈیٹر نوشیروان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قیصر عماد،ایڈیشنل اکاؤنٹس آفیسر محمد یعقوب خان اور آڈیٹر ایسوسی ایشن کے صدر فضل کرم اتمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبکدوش ملازمین نے دوران ملازمت اپنے فرائض منصبی کو احسن انداز میں ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ملازمین نے اپنی فرائض میں ایمانداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور قانون کے مطابق خدمات کی فراہمی میں اپنی ذمہ داریاں خلوص اور احسن طریقے سے نبھائی ہیں انہوں نے کہا کہ سبکدوش ملازمین محکمہ کے قیمتی اثاثہ تھے اور انکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قیصر عماد اور دیگر افسران و اہلکاروں نے سبکدوش افسران و اہلکار کو ہار پہنائے اور انہیں تحفے تحائف بھی دئیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے