جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ علی مسجد سے بازار زخہ خیل کرامنٰہ جانے والے سڑک پر سالوں سے کام جاری ہے جو کہ نہایت سست روی کا شکار ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدارنے اب سڑک پر روڑہ ڈال کر مزکورہ سڑک کو ایک ہفتے سے آمد و رفت کے لئے بند کیا  ہے جس سے بازار زخہ خیل کے علاقوں میں جانے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مزکورہ سڑک کا ٹھیکیدار فنڈ بھی لے چکا ہے لیکن اس کے باوجود سست روی سے کام لیتے ہوئے ایک سال کے منصوبے کو سالوں میں مکمل نہ کرسکا جبکہ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو بھی اس کے خلاف کاروائی نہیں کرتا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سب ملے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ جس طرح ملک کے دیگر ادارے عوام کو سہولت دینے میں ناکام ہے وہی پر ٹھیکیدار بھی کسی سے کم نہیں ہے۔مقامی افراد نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ اورمنتخب نمائندگان سے نوٹس لیکر ٹھیکیدار کو مزکورہ سڑک پر بروقت کام مکمل کرنے کی اپیل کی ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور آسان سفر کی سہولت میسر ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے