پشاور (مانند نیوز ڈیسک) شہروں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ پر 2 دن کی پابندی عائدکر دی گئی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور خان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ہفتے میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے لئے تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی۔گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے