اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کا دفتر و سیکریٹریٹ کے متعلقہ ونگز بھی ہفتے اور اتوار کو کھلے رکھے جائیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کریں، این اے 75 میں ضمنی انتخاب صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونا یقینی بنایا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران جو کوتاہیاں ہوئیں امید ہے کہ وہ دوبارہ نہ ہوں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی جبکہ الیکشن کمیشن کا اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے