لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے بھارت سے تجارت نہیں ہوگی، بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا،ملک کو عدم استحکام کی سازشیں کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔گورنر ہاؤس میں چودھری سرور سے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر سید قاسم سجاد، راجہ ذوہیب ظفر، چودھری تجمل کھٹانہ اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا ہے، موجودہ حکومت ذاتی اور سیاسی نہیں ملکی وقومی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، حکومت کی واضح پالیسی ہے ان سے تجارت نہیں ہوگی، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کی سازشیں کرنیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، کرپشن جیسے جرائم کو حکومت جڑوں سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے