اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ ملنے کے حوالے سے ہونے والے شور پر حیران ہوں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ ملنے کے حوالے سے ہونے والے شور پر حیران ہوں، میری حکومت کی پالیسیوں کا محور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے، ہماری پالیسی ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے عزم کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی، فطرت پر مبنی حل، اپنے دریاؤں کی صفائی وغیرہ شامل ہے، ہم نے 7 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، ہم نے خیبرپختونخوا سے آغاز کیا اور ہماری پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، میں نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس 2021 اور سی او پی 26 کے لیے ترجیحات بتا دی ہیں، اگر عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو فائدہ اٹھائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے