تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) جامعہ مدرسہ مسجد عظیم خان تھانہ میں مہتمم قاری سالار احمد کی زیر نگرانی ناظرہ و حفظ القرآن کے سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں جید علماء کرام، قراء اور حفاظ کے علاوہ عمائدین علاقہ اور فارغ التحصیل طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف علماء مفتی محمد ارشاد تحصیل امیر جماعت اسلامی، قاری رحمت علی، حافظ رحمت زادہ، قاری ثناء اللہ،حافظ فضل رحمٰن اور مہتمم جامعہ ہٰذا سالار احمد نے تقاریر کرتے ہوئے قرآن کے معجزات اور کمالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقریرین نے کہا کہ قرآن رشد و ہدایت کا سرچشمہ اور راہ نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں دین و دنیا کی کامیابی مضمر ہے۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طلباء مظہر خان، عبداللہ، سدیس، علیان، سکندر، سربلند، عابد شہزاد، یاسین، عبد المنیب، محمد وقاص، احسن اسلام، زرک خان، اور دیگر طلباء میں اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی مفتی ارشاد احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا اور تعلیمی نظام کو تباہ و برباد کردیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے