بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا نے آج سے صو بہ بھر میں پیغام قرآن مہم کا آغاز کر رہی ہے یہ فیصلہ جمعیت کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا جو کہ ناظم صوبہ کلیم اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا صوبائی جنرل سیکر ٹری کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس ایک ماہ کے دوران صو بہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے شہروں اور گاؤں گاؤں میں قرآن مجید کے پیغام کو عام کر نے کیلئے اور نوجوانوں خصو صا طلبا میں کو اپنی زندگیاں قرآن وحدیث اور اسوہ رسولﷺکے مطابق گزانے کی دعوت دی جائے گی انھوں نے مہم کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ پہلے مر حلے میں استقبال /مر حبا رمضان کانفرنسزکا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوسرے مر حلے میں فہم القرآن کلاسز اور تیسرے میں افطار ڈنرچوتھے میں ینگ صفہ مسلم کورس اور آخری پانچویں مر حلے میں شب بیداریوں کا اہتمام کیا جائے گاانھوں نے کہا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی پیغام قرآن مہم کے دوران طلبا ء کی زیادہ سے زیادہ تعداد تک اسلامی لٹریچر فراہم کیا جائے گاتا کہ وہ رمضان کے بابر کت مہینے میں قرآن وسنت اور اسلامی و تاریخی لٹریچر سے استفادہ حا صل کر سکیں مہم میں اسلامی جمعیت طلباء کے ہزاروں کارکنان حصہ لیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے