ادینزئی (مانند نیوز ڈیسک) ادینزئی قومی جر گہ نے لو ئر دیر لیوز سروس رولز میں تر میم کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔گزشتہ روزسرتاج خان کے رہائش گاہ چنار ہاؤ س ڈاکٹر آباد میں چئیر مین ادینزئی قومی جر گہ خورشید علی خان کے زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری ادینزئی قومی جر گہ سید سلطنت یار ایڈوکیٹ،بخت بیدار خان،سر تاج خان،عطا ء اللہ ایڈوکیٹ،حسین شاہ یو سفزئی،حاجی زر نصیب خان،جاوید اقبال،ملک فخرزمان،ملک یاسر خان،عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ نے لو ئر دیر لیویز سروس رولز میں تر میم کو مستر د کرتے ہو ئے کہا کہ لو ئر دیر لیویز سروس میں تر میم کسی صورت قبول نہیں،نو ٹیفکیشن کو فی الفور واپس لے ورنہ احتجاج اور لانگ مارچ سے بھی دریغ نہیں کر یں گے۔نو ٹیفکیشن کیو جہ سے 142لیوی اہلکار ریٹائیر ہو کر ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر ڈوڑ گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بھر تیوں کیخلاف نہیں ہے مگر قبل از قت ریٹائیرڈ منٹ ظلم اور معاشی قتل عام ہے۔خورشید علی خان نے لیوی اہلکاروں کی قر بانیوں کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ لیوی اہلکاروں نے دہشتگر دی کی مشکل حالات میں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا۔اوروطن کے خاطر قربانیاں دی ہیں۔حکومت لیوی اہلکاروں کو فارغ ہو نے کیبجائے ان کے لیے یو نیوفارم اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔