پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال(ایل آر ایچ) میں گذشتہ رات آکسیجن کی کمی سے 7 مریضوں کی حالت بگڑ گئی۔کے پی نرسز الائنس کے مطابق مریضوں کی حالت بگڑنے پر انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ خیبر پختون خوا نرسز الائنس کے مطابق ویڈیو میں آکسیجن لگے مریض کو دوسرے وارڈ میں منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ساتوں مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔خیبر پختونخوا نرسز الائنس نے کہا کہ ان ساتوں مریضوں کو ایمبو بیگ کے ذریعے مصنوعی سانس اور طبی امداد فراہم کی گئی۔دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں وافر مقدار میں آکسیجن موجود ہے، تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے، آکسیجن کی کمی پر مریضوں کی منتقلی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے