اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 3 ہزار 568 تھی، جب سے کورونا کی وبا شروع ہوئی ہے یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مہربانی کر کے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے