لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزرا کو چینی کے نرخ مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو چینی کے سٹاک اور نرخ کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے رمضان میں اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ اضلاع میں بھی متعلقہ وزرا اور افسران چینی کے نرخ کی مانیٹرنگ کریں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے