پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت گڈگورننس اسٹریٹجی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ بہتر طرز حکمرانی موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔تمام اضلاع کی انتظامیہ صوبائی حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹجی پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ گڈ گورننس اسٹریٹجی پر عملدرآمد کے سلسلے میں انتظامیہ کی کارکردگی اچھی رہی ہے اس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے تناظر میں گڈ گورننس اسٹریٹجی پر عملدرآمد انتہائی اہم ہے۔مشکل صورتحال کے باوجود حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس صوبائی حکومت کی رمضان اسٹریٹجی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ رمضان کے دوران عوام کو تمام اشیائے ضروریہ کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی کے لئے تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کئے جائیں جہاں آشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی ہو۔برائے نام سستے بازار کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کڑی نظررکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے اور نادار طبقوں کا خاص خیال رکھا جائے اور اس  بات کو یقینی بنایا جائے کہ رمضان کے دوران کوئی بھی سڑک پر نہ سوئے اوررمضان کے لئے ٹریفک اور سکیورٹی پلانز تشکیل دیئے جائیں۔کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت باقاعدگی سے صفائی ستھرائی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں میں گند پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سیاحتی مقامات میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ پٹوار کے شعبے پر خصوصی توجہ دے اوردرخواست دہندگان کو دو دنوں میں فرد کے اجراء کو یقینی بنایا جائے۔ فرد کے اجراء میں تاخیر ہونے کی صورت میں متعلقہ پٹواری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے