سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر ریونیو لکی مروت اسحاق علی خان نے مختلف مقامات پر ڈیزل اینڈ پیٹرول ایجنسیوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے،جہاں پر سرکاری معیار پر پورا نہ اترنے پر متعدد ڈیزل اینڈ پیٹرول ایجنسیوں اور ہوٹل مالکان کو جرمانے کردئیے۔۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اسحاق علی خان نے گزشتہ روز لکی،نورنگ،غزنی خیل اور تاجہ زئی کے مقامات پر غیر قانونی اور غیر معیاری پیٹرول مصنوعات فروخت کرنے اورہوٹلوں میں ناقص صفائی کی انتظامات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مالکان پربھاری جرمانے عائد کئے گئے اور آئندہ محتاط رہنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اسحاق علی خان نے ڈیزل اینڈ پیٹرول ایجنسیوں اور ہوٹل مالکان کو متنبہ کیاکہ کاروبار قانون کے مطابق بنائیں غیر قانونی اور غیر معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے اجتناب کریں اسی طرح ہوٹل مالکان ہوٹلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا یقینی بنائیں اور گراں فروشی سے گریز کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اسحاق علی خان نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح کے لئے وقتا فوقتا ڈیزل اینڈ پیٹرول ایجنسیوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے