درگئی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کے سہولیات اور کوڈ19کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک ضرور پہننے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بھی انکے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں انہوں نے درگئی بازار میں کوڈ 19کے ایس او پیز پر عملدر آمدکو یقینی بنانے کیلئے درگئی بازار کا بھی دورہ کیا۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر درگئی نے درگئی پھاٹک میں نئے کار پارک کا بھی افتتاح کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے