پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرخیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مختلف امراض کے مریضوں کے لیے سروسز بند کردی گئی جس کے بعد اسپتال میں آنے والے مریضوں کو بذریعہ اسپیکراعلان کرکے آگاہ کیا جانے لگا۔اس سلسلے میں اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی وایکسیڈنٹ کے داخلی دروازے کے سامنے اسپتال کی سیکورٹی کی جانب سے اسپتال میں مختلف امراض کے علاج کے حوالے سے داخل ہونے والے مریضوں اورانکے لواحقین کی آگاہی کے لئے باضابطہ گارڈ کو تعینات کیا گیا ہے جوکہ سپیکر کے ذریعے مریضوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال اورحیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جانے کے بارے میں آگاہ کررہا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ہسپتال دور دراز کے اضلاع و دیگرعلاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں ہسپتال کے نئے سرجیکل و الائیڈ بلاک کوکورونا کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے بعد اسپتال میں مختلف امراض کے حوالے سے تمام الیکٹوسروسزکومریضوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے پشاور کے دوسرے دوبڑے اسپتالوں میں بھی مریضوں کے رش میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، جس سے وہاں بھی سروسز کی فراہمی ہسپتالوں کی انتظامیہ کیلئے دردسر بن گئی ہے۔اسپتال ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اس وقت کورونا کے 296 مریض داخل کئے گئے ہیں، جن میں 15 انتہائی نگہداشت یونٹس میں مریض داخل ہیں۔ جبکہ ان میں 234پازیٹو مریض ہیں۔ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 338کردی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں مریضوں کی صورتحال دیکھ کر اسے 500 بیڈز تک بڑھایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے