اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان کے نمائندہ پارلیمانی وفد کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ مل سکی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق افغانستان میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند ہے۔گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ افغانستان روانہ ہوئے۔ وفد میں نمایندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان اورحکومت اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی غلام مصطفے شاہ، ساجد خان، رانا تنویر،گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار شامل تھے ۔ پاکستانی پارلیمانی وفدنے 8اپریل سے11اپریل تک افغانستان کا دورہ کرنا تھا۔وفد افغان صدر اشرف غنی، وزیرخارجہ حنیف اتمر کے علاوہ افغان پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقاتیں طے تھیں۔ پارلیمانی وفد کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا  بتایا گیا ہے ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے پارلیمانی وفد کا دورہ افغانستان ملتوی ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی طیارے کو کابل کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہ مل سکی تھی۔ اسلام آباد سے طیارہ پرواز کرگیا تھا،طیارہ کابل ہوائی اڈے سے واپس اسلام آباد آگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے