واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران ایٹمی ڈیل پر واپسی کے لیے ضروری اقدامات پر تیار ہیں۔یورپ کی مصالحت کاری میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کا ویانا میں آغاز ہو گیا ہے۔ایران کے مذاکرات کار عباس اراغچی کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ملاقات تعمیری رہی، جمعے کو ایک اور ملاقات ہو گی۔واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے