اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 10ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔ اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16دکانوں کو بھی بند کرا دیا گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 23افراد کو گرفتار جبکہ 84ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔