سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیلدار نورنگ قیانوس خان نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نورنگ بازار میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور دکانوں کامعائنہ کیا۔جہاں پر انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کاجائزہ لیااور ٹرانسپورٹ اڈوں اور تاجر برادری پر زور دیاکہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے صوبائی حکومت کے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل یقینی بنائیں اور ہفتے میں دودن ٹرانسپورٹ اور کاروبار پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پر کلرک عبدالودود خان بھی موجودتھے۔ تحصیلدار نورنگ قیانوس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر نہایت خطرناک ہوسکتاہے اس وجہ سے نجات دلانے کا واحد راستہ احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کو یقینی بناناہے۔