لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانوی پاکستانیوں کو برطانیہ پہنچنے پرنئی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔برطانیہ پہنچنے پر برطانوی پاکستانیوں کو ایک طرف قرنطینہ کے لیے ہوٹل تک رسائی ملنا دشوار ہے تو دوسری طرف ہوٹلوں کے ٹیلی فونز پر رابطہ ناممکن ہے۔ برطانیہ پہنچنے والے برطانوی پاکستانی آن لائن بکنگ کی کوشش میں بھی ناکامی کا سامنا کررہے ہیں جس کے باعث بے شمار فیملیوں کے ساتھ بچے بھی شدید پریشانی کے شکار ہے۔دوسری جانب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں صورتحال پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ  برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے بعد مسافروں کو آج سے ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑرہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے