بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملاکنڈ کے تحت کووڈ19جاری وباء کے دوران بہترین خدمات انجام دینے والے رضا کاروں ڈاکٹرز ہیلتھ ورکرز اور صحا فیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رضا کار کنونشن منعقد ہو ا جس کے مہمان خصو صی جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکر ٹری سید بختیار معانی تھے جبکہ جماعت اسلامی بٹ خیلہ سٹی کے امیر امجد علی شاہ آغوش کے وائس چیئر مین حاجی محمد اقبال ریسکیو1122کے ظفر اقبال اور محمد یونس نے بھی خطاب کیا سید بختیار معانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ قدرتی آفات وحادثات میں الخدمت نے ہمیشہ تا ریخی ومثا لی کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہا کہ تعلیم علاج معالجے روزگاراور بے سہارا جوڑوں کی شادی بیاہ جیسے اقدامات قابل ستائس ہے انھوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی دراصل کسی بھی فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہو تی ہے یہ کام الخد مت انتہائی بہتر اور منظم انداز میں بغیر کسی لالچ کے کر رہی ہے اس موقع پر ڈاکٹر ز پیرامیڈیکس صحا فیوں اور رضا کاروں میں شیلڈز و سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے